روس نے وینزویلا کے آئل ٹینکر کی حفاظت کے لیے بحریہ روانہ

روس نے وینزویلا کے آئل ٹینکر کی حفاظت کے لیے اپنی بحریہ روانہ کی ہے تاکہ ممکنہ امریکی حملے سے بچا جاسکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
روس نے وینزویلا کے آئل ٹینکر کی حفاظت کے لیے بحریہ روانہ کی

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے بحرِاوقیانوس میں موجود وینزویلا کے بیلاون آئل ٹینکر کی حفاظت کے لیے اپنی بحریہ کو متحرک کرتے ہوئے اضافی بحری دستے اور آبدوزیں روانہ کر دی ہیں۔ روس نے یہ قدم امریکی حملے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اٹھایا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس جہاز کو قبضے میں لینا چاہتے ہیں، کیونکہ یہ ماضی میں وینزویلا سے خام تیل کی ترسیل میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ روس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت نہ کرے کیونکہ اس سے خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا سے تیل کی ترسیل کرنے والے جہازوں پر پابندیاں عائد کی تھیں، جسے وینزویلا کی حکومت نے ناقابل قبول قرار دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں