این اے 130، یاسمین راشد کی نواز شریف خلاف پٹیشن مسترد

لاہور میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف الیکشن پٹیشن مسترد کر دی گئی۔ ٹریبونل نے قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر فیصلہ سنایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
این اے 130، یاسمین راشد کی نواز شریف خلاف پٹیشن مسترد

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) این اے 130 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی نواز شریف کے خلاف الیکشن پٹیشن مسترد کر دی گئی ہے۔ ٹریبونل کے جج رانا زاہد نے چوبیس صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 144 کے تحت پٹیشن دائر کرتے وقت تمام قانونی لوازمات پورے کرنا ضروری ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی الیکشن پٹیشن الیکشن ایکٹ کے سیکشن 139, 142, 143 اور 144 کی اہلیت پر پوری نہیں اترتی۔ پٹیشن مقررہ وقت کے اندر دائر نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کی گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ آفیسر کو فریق بنانے کے لیے ٹریبیونل سے اجازت نہیں لی، جو غیر قانونی قرار دیا گیا۔ نواز شریف کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ پٹیشن قانونی تقاضے پورے کیے بغیر دائر کی گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں