افغانستان نے پاکستانی فوج کے بیانات کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے ان پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور افغانستان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی ناقابل قبول کہا۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان نے پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ افغان طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان بیانات کو حقائق کے منافی اور ذمہ دار عسکری منصب کے تقاضوں سے متصادم قرار دیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ پر کہا کہ افغانستان ایک خودمختار اور مستحکم ملک ہے اور اپنی سرزمین پر مکمل حاکمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے داخلی معاملات میں دخل اندازی اور دھمکی آمیز بیانات قابل قبول نہیں۔
ترجمان پاک فوج نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ گذشتہ برس پاکستان میں دہشتگردی کے 5400 واقعات ہوئے اور سیکیورٹی فورسز نے 2597 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں افغانستان میں پنپ رہی ہیں اور وہاں سے پاکستان میں حملوں میں ملوث ہو رہی ہیں۔












