افغانستان میں چینی کمپنی اور مقامی افراد میں تصادم، چار ہلاک

تخار میں چینی کمپنی اور مقامی افراد کے درمیان جھڑپ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی افراد کمپنی پر غیر قانونی کان کنی کا الزام لگا رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
افغانستان میں چینی کمپنی اور مقامی افراد میں تصادم، چار ہلاک

تخار: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغانستان کے صوبہ تخار کے ضلع چاہ آب میں چینی کمپنی اور مقامی افراد میں جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم تین مقامی باشندے اور ایک کمپنی محافظ ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ پیر کو پیش آیا جب چین افغانستان ڈایولونگ زیرن مائننگ اینڈ پروسیسنگ کمپنی کی گاڑی کو احتجاج کے دوران آگ لگا دی گئی۔

تخار صوبہ سونے کے اہم ذخائر کے لئے جانا جاتا ہے اور یہاں کی سونے کی کان کا ٹھیکہ ایک چینی کمپنی کے پاس ہے۔ مقامی افراد نے کمپنی پر غیر قانونی کان کنی اور فطری وسائل کی تباہی کا الزام لگایا ہے۔

افغانستان کی وزارت معدنیات کے ترجمان ہمایوں افغان نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور تحقیقات کے لیے ایک وفد تخار روانہ کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مقامی افراد کو کمپنی کے آلات کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کشیدگی کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افغان ماہرین اقتصادیات کے مطابق کانوں کی شفاف اور منصفانہ انتظام کاری نہ صرف قومی آمدنی بڑھا سکتی ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کر سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں