پی ایم ڈی نے شدید سردی کی پیش گوئیوں کو غلط قرار دے دیا

محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی پیش گوئیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں موسم معمول کے مطابق رہے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایم ڈی نے شدید سردی کی پیش گوئیوں کو غلط قرار دے دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات پاکستان نے شدید سردی کی پیش گوئیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں موسم معمول کے مطابق رہے گا۔ پی ایم ڈی کے مطابق دسمبر تا فروری 2025-26 کے موسمی تخمینے میں شدید سردی کا کوئی امکان نہیں۔

پی ایم ڈی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ موسمی صورتحال دسمبر کے موسمی آؤٹ لک کے عین مطابق ہے اور عالمی ادارہ موسمیات کی معاونت سے تیار کی گئی ہے۔ بارش معمول کے قریب یا کم اور درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے بلند رہا۔

بیان میں عوام کو ہدایت کی گئی کہ درست معلومات کے لیے پی ایم ڈی کے سرکاری اعلانات پر انحصار کریں۔ کراچی میں آئندہ ہفتے کے اختتام پر درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، اور کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں