برگنج میں ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
برگنج: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیپال کے سرحدی شہر برگنج میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کی املاک پر حملے کیے، جس کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ احتجاجی عوام کے سڑکوں پر نکل آنے پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔
حکام نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے، جہاں شہریوں کو باہر نکلنے اور اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی پر سکیورٹی فورسز کو فائرنگ کے اختیارات دیے گئے ہیں۔
اتوار کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسجد پر حملے کے بعد مقامی مسلمان شدید غصے میں ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت کے قریب اس علاقے میں انتہاپسند نظریات کی حمایت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔












