حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا کوئی ماحول نہیں۔سینیٹر علی ظفر

سینیٹر علی ظفر کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا ماحول نہیں بن رہا۔ پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تعطل برقرار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا کوئی ماحول نہیں۔

بیرسٹر علی ظفر نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت ہر سیاسی جماعت کو سیاست کا حق ہے، مگر پی ٹی آئی کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الزام لگانے سے زیادہ ضروری ہے کہ سپریم کورٹ یا آئینی عدالت میں ثبوت پیش کیے جائیں، اور موجودہ حالات میں مذاکرات کا ماحول نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت ماحول سازگار نہیں کر رہی جس کی وجہ سے مذاکرات نہیں ہو پا رہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ ملاقاتیں نہ ہونے کی وجہ سے مذاکرات ممکن نہیں، جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت اسٹیبلشمنٹ اور اپنے لیڈر کی مشاورت کے بعد دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں