برطانیہ اور فرانس کا یوکرین میں فوج تعیناتی پر اتفاق

برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں امن معاہدے کی صورت میں فوجی تعیناتی پر اتفاق کرلیا، مقصد یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ اور فرانس کا یوکرین میں فوج تعیناتی پر اتفاق

پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں ممکنہ امن معاہدے کی صورت میں اپنی افواج تعینات کرنے پر اتفاق کرلیا۔ یوکرین کے صدر زیلنسکی، فرانس کے صدر میکرون اور برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانا اور روس کی جانب سے کسی نئے حملے کو روکنا ہے۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق روس، یوکرین کے مشرقی علاقے سے اپنی افواج نکال کر وہاں بین الاقوامی نگرانی میں ڈیمیلٹرائزڈ زون بنائے گا۔ امن معاہدے کے تحت یوکرین کے لیے ایک کثیر الملکی فورس تشکیل دی جائے گی جو سکیورٹی ضمانتوں کو مضبوط بنائے گی۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اس فورس کی تعیناتی سے یوکرینی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت بہتر ہوگی۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیشرفت کو امن کی جانب اہم قدم قرار دیا۔ امریکی حکام نے بھی معاہدے کو مثبت پیشرفت کہا ہے۔

یہ معاہدہ برطانوی اور فرانسیسی افواج کی یوکرین میں کارروائی کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اس وقت بھارت کے دورے پر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں