ملک میں دھند کے باعث متعدد موٹرویز بند کردی گئیں

ملک بھر میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز کو عوام کی حفاظت کے پیش نظر مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں دھند کے باعث متعدد موٹرویز بند کردی گئیں

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں شدید دھند کے باعث متعدد موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

موٹروے ایم-3 جڑانوالہ سے درخانہ، ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم اور گوجرہ سے عبدالحکیم، اور ایم-5 ملتان سے ظاہر پیر اور سکھر تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، اور دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو دن کے اوقات میں سفر کی تلقین کی گئی ہے اور بتایا گیا کہ دھند میں صبح 10 سے شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں