پاکستان میں ہائیکنگ سیاحوں کی تعداد نیپال سے کم کیوں؟

پاکستان میں ہائیکنگ سیاحوں کی تعداد سالانہ 15 ہزار، نیپال میں 15 لاکھ۔ سیکرٹری دفاع نے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ اور سیاحتی روٹس کی بحالی پر بھی بات کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں ہائیکنگ سیاحوں کی تعداد نیپال سے کم کیوں؟

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں سیکرٹری دفاع نے بتایا کہ پاکستان میں ہائیکنگ کے لیے سالانہ صرف 15 ہزار سیاح آتے ہیں جبکہ نیپال میں یہ تعداد 15 لاکھ تک پہنچ جاتی ہے۔ پاکستان کے پاس دنیا کے 100 بڑے پہاڑوں میں 62 موجود ہیں۔

سیکرٹری دفاع نے اجلاس میں مزید بتایا کہ وزیراعظم نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ہوائی اڈے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان ہوائی اڈوں کی سروس کا معیار بہتر بنانے کے لیے ماہر نجی کمپنیاں خدمات فراہم کریں گی، تاہم لیڈ پاکستانی ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ائیرلائن کے نقصان دینے والے روٹس کا جائزہ لیا گیا ہے اور چترال کے روٹ کو نقصان کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔ تاہم کنسورشیم کو ایسے روٹس بحال کرنے کی سفارش کی جائے گی تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید یہ کہ سیکرٹری دفاع نے چارٹرڈ ہیلی کاپٹر سروس کی درخواست کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ اگر جی بی حکومت کے ساتھ مل کر ہیلی پیڈ سروس بنائی جائے تو یہ ممکن ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں