خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا حکومت پر طالبان کو بھتہ دینے کا الزام لگایا اور بھارت کو خبردار کیا کہ پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے کچھ افراد طالبان کو بھتہ دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) قابل اعتبار نہیں اور بھارت سے ملے ہوئے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے معاملے کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہیے اور پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے یا گورنر راج کے حق میں نہیں ہوں کیونکہ سیاسی پابندیوں کا تجربہ ماضی میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر دوبارہ حملہ ہوا تو پاکستان جنگ کے لیے تیار ہے، مئی 2025 میں بھارت کو شکست دے کر عزت میں اضافہ ہوا اور جہازوں کے آرڈر بھی ملے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا اور اگر بھارت نے اب بھی کوئی ایڈونچر کیا تو ویسے ہی جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکا انسانیت کا دوست ہے تو نیتن یاہو کو اغوا کر کے عدالت میں مقدمہ چلائے، اور دعا کی کہ ترکیہ نیتن یاہو کو گرفتار کر کے حساب برابر کرے۔














