اڑان پاکستان نے ینگ ڈیولپمنٹ فیلوشپ کا اعلان کردیا

اڑان پاکستان نے ینگ ڈیولپمنٹ فیلوشپ پروگرام شروع کیا، جس کے تحت نوجوان پروفیشنلز کو 90 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اڑان پاکستان نے ینگ ڈیولپمنٹ فیلوشپ کا اعلان کردیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اڑان پاکستان نے اپنے ینگ ڈیولپمنٹ فیلوشپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت نوجوان پروفیشنلز کو پبلک پالیسی اور قومی ترقی میں عملی تجربہ حاصل کرنے کے لیے ماہانہ 90 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔

یہ ایک سالہ پروگرام حکومت پاکستان کے منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد ترقیاتی منصوبہ بندی، پبلک پالیسی، جدت اور اصلاحاتی سرگرمیوں کے حوالے سے عملی تجربہ فراہم کر کے نئی قیادت کو تیار کرنا ہے۔

منتخب فیلوز سینئر پالیسی سازوں کے ساتھ حکومتی اور نجی اداروں میں کام کریں گے اور قومی سطح پر پالیسی سازی کے عمل میں حصہ لیں گے۔

فیلوشپ کے لیے امیدوار کی عمر 21 سے 30 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور اس کے پاس مستند یونیورسٹی سے ماسٹرز ڈگری یا 16 سالہ تعلیم ہونی چاہیے۔

درخواست دینے کے لیے امیدوار پلاننگ کمیشن کی ویب سائٹ پر مقررہ فارم پُر کریں اور کوریئر کے ذریعے 13 جنوری 2026 تک ارسال کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں