سوات: پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا پولیس اہلکار پر تشدد، مقدمہ درج

سوات میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی علی شاہ خان نے پولیس اہلکار پر تشدد کیا، مقدمہ درج۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوات: پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا پولیس اہلکار پر تشدد، مقدمہ درج

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی علی شاہ خان کے خلاف پولیس اہلکار عزت علی پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ واقعہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پیش آیا جہاں علی شاہ خان نے روڈ شاہی کے علاقے میں ٹریفک پولیس اہلکار کو تھپڑ مارے اور دھکے دیے۔

پولیس نے علی شاہ کے خلاف دفعہ 500، 506، 186 اور 353 کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، علی شاہ نے اپنی سیاسی طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کی، جو قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو بھی طاقت کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مقامی انتظامیہ نے متاثرہ اہلکار کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ، علی شاہ کے خلاف فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں