وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر نے جلد وطن واپسی کا اعلان کیا ہے، کراکس میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
کراکس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وینزویلا کی اپوزیشن لیڈر نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد وطن واپس آئیں گی اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔
دارالحکومت کراکس میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ مسلح پولیس کا گشت جاری ہے اور شہر میں غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
وزیر داخلہ دیوسدادو نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گشت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ وفادار رہیں گے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کیں، جن میں اہلکاروں نے ملک سے وفاداری کے نعرے بلند کیے۔
وینزویلا میں سیاسی عدم استحکام کے باعث عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے جبکہ حکام امن و امان برقرار رکھنے کے لئے متحرک ہیں۔












