سمیر منہاس نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز فائنل میں 42 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
ہرارے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اوپنر سمیر منہاس نے ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں زمبابوے کے خلاف 42 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
منگل کو ہونے والے میچ میں سمیر منہاس نے بھارتی کھلاڑی ویبھو سوریاونشی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے تیز ترین سنچری بنائی۔ ویبھو نے گزشتہ سال جولائی میں انگلینڈ کے خلاف 52 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
سمیر منہاس نے 51 گیندوں پر 114 رنز بنائے، جس میں 17 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کا 159 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز جیت لی۔















