سعودی عرب میں ایک کمپنی نے 400 پاکستانیوں کو یرغمال بنا لیا، ان کی تنخواہیں روک لی گئیں اور پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب میں ایک کمپنی کے ہاتھوں 400 پاکستانی یرغمال بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان پاکستانیوں کی تنخواہیں ایک سال سے روکی گئی ہیں اور ان کے پاسپورٹ بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹر طلحہٰ محمود نے سعودی عرب سے بہتر رویے کی امید ظاہر کی۔ سیکریٹری دفاع کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پی آئی اے کے چترال میں فلائٹ آپریشن کے معطل ہونے کی وجوہات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ چترال میں سیاحت کے فروغ کے لیے فلائٹس کی بحالی کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے پی آئی اے کی نجکاری اور آئندہ 15 ماہ میں 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری کے منصوبے پر بریفنگ دی۔












