جنوبی کوریا کے صدر نے گنج پن کو قومی بقا کا معاملہ قرار دیتے ہوئے اس کے حل کے لیے سرکاری تجاویز پیش کی ہیں، جس سے عوامی بحث چھڑ گئی ہے۔
سیئول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے گنج پن کو ملک کے لیے سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے اسے قومی بقا کا معاملہ قرار دیا ہے۔
صدر لی کا کہنا ہے کہ بالوں کا جھڑنا صرف ظاہری مسئلہ نہیں بلکہ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی کی کمی اور سماجی مسائل کا سبب بنتا ہے، جسے سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔
انہوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سرکاری مدد، تحقیق اور ممکنہ سبسڈی کی تجاویز بھی پیش کی ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
کچھ افراد اس اقدام کو عوامی صحت اور ذہنی فلاح و بہبود کے لیے مثبت قدم سمجھتے ہیں جبکہ دیگر اسے حکومت کی ترجیحات پر سوالیہ نشان قرار دیتے ہیں، جو اہم معاشی اور سماجی مسائل کے حل پر زور دیتے ہیں۔












