پاکستان انڈر 19 نے زمبابوے کو شکست دے کر ٹرائی نیشن سیریز جیت لی

پاکستان انڈر19 ٹیم نے زمبابوے کو ہرا کر 9 وکٹوں سے ٹرائی نیشن سیریز جیت لی۔ سمیر منہاس نے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان انڈر19 نے زمبابوے کو شکست دے کر ٹرائی نیشن سیریز جیت لی

ہرارے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے ٹرائی نیشن سیریز جیت لی۔

پاکستان نے 158 رنز کا ہدف محض ایک وکٹ کے نقصان پر 16.2 اوورز میں بآسانی حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے سمیر منہاس نے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 17 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، جبکہ محمد شایان نے 38 رنز بنائے۔

فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی، زمبابوے کی ٹیم 44.4 اوورز میں 158 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ زمبابوے کے مائیکل بلگناٹ 60 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عبدالسبحان نے 2 اور محمد صیام، دانیال علی خان اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں