ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں ایمان مزاری کو ’باریک وارداتیہ‘ قرار دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی پر قوم کو متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک اہم پریس کانفرنس میں ایمان مزاری کو ’باریک وارداتیہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ افراد دہشت گردوں کی حمایت میں سامنے آتے ہیں۔
پریس کانفرنس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا احاطہ کرنا تھا، جس میں انہوں نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی جنگ ریاست اور عوام کی مشترکہ جنگ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کے گزشتہ سال کے اقدامات کا جامع جائزہ پیش کرنا اس بریفنگ کا واحد مقصد ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دہشت گردی ریاست پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور توجہ اسی پر مرکوز رکھنی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کچھ افراد، جو خود کو ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ کہتے ہیں، دہشت گردوں کی حمایت میں ہیں، اور ان کی ڈوریاں بیرون ملک سے ہلائی جا رہی ہیں۔












