الیکشن ٹریبونل نے پی کے 79 پشاور میں ن لیگ کے جلال خان کی کامیابی برقرار رکھی، تیمور جھگڑا کی درخواست مسترد کر دی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)الیکشن ٹریبونل نے پی کے 79 پشاور کے ضمنی انتخاب میں تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی عذرداری خارج کرتے ہوئے ن لیگ کے امیدوار جلال خان کی کامیابی کو برقرار رکھا ہے۔
پی ٹی آئی کے تیمور سلیم جھگڑا نے ن لیگ کے جلال خان کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ دھاندلی کے ذریعے جلال خان کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ فارم 45 کے تحت وہ بھاری اکثریت سے جیتے تھے۔
نون لیگ کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیے کہ تیمور جھگڑا کی درخواست میں قانونی نکات اور حقائق کی غلطیاں تھیں، جن کی بنیاد پر یہ عذرداری قابل قبول نہیں تھی۔
الیکشن ٹریبونل نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے تیمور جھگڑا کی درخواست مسترد کی اور جلال خان کی کامیابی کو درست قرار دیا۔














