انڈر 19 ٹرائی نیشن فائنل میں پاکستان کو 159 رنز کا ہدف

ہرارے میں انڈر 19 ٹرائی نیشن فائنل میں زمبابوے نے پاکستان کو 159 رنز کا ہدف دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انڈر 19 ٹرائی نیشن فائنل: پاکستان کو 159 رنز کا ہدف

ہرارے: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈر 19 ون ڈے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں زمبابوے نے پاکستان کو 159 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر زمبابوے کی ٹیم 44.4 اوورز میں 158 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کی جانب سے مائیکل بلگناٹ 60 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ بینی زوزے نے 16 اور لیروئے چیوولا نے 15 رنز بنائے۔ ٹیٹینڈا چیموگورو 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، لیکن زمبابوے کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔

پاکستان کی جانب سے عمر زیب نے 4 وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان نے 2 جبکہ محمد صیام، دانیال علی خان اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں