پاکستانی بیک گراؤنڈ والے کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے بھارتی ویزے میں مشکلات درپیش ہیں، ٹیموں کے بورڈز آئی سی سی سے رابطے میں ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی بیک گراؤنڈ اور پاسپورٹس رکھنے والے کرکٹرز کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لیے بھارتی ویزے کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
یو اے ای، عمان، اٹلی، کینیڈا اور امریکا کی ٹیموں میں گرین پاسپورٹ ہولڈر یا پاکستان بیک گراؤنڈ والے کرکٹرز شامل ہیں۔ ان ٹیموں کے بورڈز نے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے، مگر تاحال کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا ہے۔
ماضی میں پاکستان بیک گراؤنڈ رکھنے والے کرکٹرز کو بھارتی ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا ہے جس کی وجہ سے ایسوسی ایٹ ممالک کے بورڈز کو تشویش ہے۔
ان ٹیموں کے بورڈز نے آپس میں مشاورت شروع کر رکھی ہے اور آئی سی سی سے جواب کے منتظر ہیں، تاہم بھارتی بورڈ کی جانب سے کوئی یقین دہانی نہیں ملی۔















