سعید اجمل کی والدہ کا انتقال، نماز جنازہ آج شام 6 بجے فیصل آباد میں ہوگی۔ چیئرمین پی سی بی نے اظہار افسوس کیا۔
فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے سابق معروف آف اسپنر سعید اجمل کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے بڑا قبرستان غلام محمد آباد میں ادا کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سعید اجمل کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔















