شاہین آفریدی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کر رہے ہیں، پی سی بی کو ورلڈ کپ کے لئے ان کی فٹنس پر امید ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو امید ہے کہ وہ آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لیں گے۔
پی سی بی کے مطابق، شاہین کی ری ہیب میڈیکل پینل کی نگرانی میں جاری ہے جو ان کی فٹنس اور گھٹنے کی کیفیت کا جائزہ لے رہا ہے۔
شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے دستبردار ہوئے تھے۔ ان کی جگہ فاسٹ بولر زمان خان نے برسبین ہیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
پی سی بی نے کہا ہے کہ شاہین کی صحت اولین ترجیح ہے اور انہیں مکمل فٹ کیے بغیر نہیں کھلایا جائے گا۔















