پنجاب کابینہ نے خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل کو ناقابل عمل قرار دیا، موجودہ آئینی طریقے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کابینہ نے خواتین و غیر مسلم کی مخصوص نشستوں سے متعلق آئینی ترمیمی بل 2025 کو ناقابل عمل قرار دے دیا۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ مخصوص نشستیں ووٹوں کے بجائے موجودہ آئینی طریقے سے ہی دی جائیں گی۔
نجی رکن کے آئینی ترمیمی بل پر پنجاب حکومت نے منفی ردعمل دیا اور آرٹیکل 51 اور 106 میں ترمیم کی تجویز کو ناقابل عمل قرار دیا۔ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی نے بل مسترد کر دیا جبکہ کابینہ نے اس کے فیصلے کی توثیق کی۔
صوبائی کابینہ نے وزارت قانون کو فیصلے سے آگاہ کرنے اور وفاق کو باضابطہ جواب بھیجنے کی منظوری دی۔ معاملہ قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے انتخاب سے متعلق تھا، جو نجی رکن کے بل کے ذریعے ووٹوں کی بنیاد پر کرنے کی تجویز تھی۔














