وزیراعظم نے نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لے کر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کی تھی۔رانا ثنا اللہ

وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لے کر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کی، تاہم عمران خان نے عدم تعاون کا اظہار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کی مذاکراتی آفر پر عمران خان کا عدم تعاون: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف اور اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں لے کر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی آفر کی، تاہم عمران خان مذاکرات نہیں چاہتے۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کا طریقہ کار طے کیا ہے جس کی پاسداری پر سلمان اکرم راجا نے عدالت کو یقین دہانی کرائی۔ اگر قانون کی پاسداری کی جائے تو ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی پر حکومت کی نیت پر شک نہیں ہونا چاہیے، اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ان کی تحریک کامیاب ہونے جا رہی ہے اور حکومت انہیں ٹریپ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اپوزیشن 5 فروری کو پہیہ جام کرنے کی کوشش کرے، اس کے بعد دوبارہ مذاکرات کی بات ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی حکومت میں ہوں تو اپوزیشن سے بات نہیں کرتے، اور ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی سے نقصان اٹھائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں