بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، عدم تحفظ کی وجہ سے ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آصف اکبر نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ٹیم بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ نہیں کھیلے گی۔
آصف اکبر نے کہا کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ بھارت میں عدم تحفظ کے باعث کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کا وینیو بدلنے کا فیصلہ الگ معاملہ ہے، مگر بنگلا دیش بھارت نہیں جائے گا۔
یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد ٹیم سے باہر کر دیا تھا۔
بھارتی لیگ کی ٹیلی کاسٹ پر بھی غیرمعینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بنگلا دیش کے بھارت میں شیڈولڈ میچز کلکتہ اور ممبئی میں ہونے تھے۔














