اسلام آباد کو شنگھائی جیسا بنانے کی خواہش،محسن نقوی

محسن نقوی نے شنگھائی کا دورہ کر کے اسلام آباد کو شنگھائی کی طرز پر ترقی دینے کا عزم ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد کو شنگھائی جیسا بنانے کی خواہش: محسن نقوی

شنگھائی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شنگھائی کے اربن پلاننگ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شنگھائی کی ترقی اسلام آباد کے لیے قابل تقلید ہے اور ہم اسلام آباد کو بھی شنگھائی کی طرز پر ڈویلپ کرنا چاہتے ہیں۔

محسن نقوی کو شنگھائی کی ماسٹر پلاننگ اور شہری سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے شنگھائی کے جدید سہولتوں سے آراستہ سٹیڈیم کا ماڈل دیکھا اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کی تعریف کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شنگھائی کی ترقی سے اسلام آباد کو فائدہ پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔ انہوں نے شنگھائی سپیشل پولیس فورس بیورو کا بھی دورہ کیا اور اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی بات کی۔

دیگر متعلقہ خبریں