ناسا کی بڑی لائبریری بند کر دی گئی، ہزاروں نایاب کتب اور دستاویزات کو ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ناسا کی سب سے بڑی تحقیقی لائبریری بند کر دی گئی ہے جس سے ایروناٹکس اور ایسٹروناٹکس کی ہزاروں نایاب کتب اور دستاویزات کو ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔ یہ لائبریری میری لینڈ میں واقع تھی اور ناسا کے کئی اہم منصوبوں کی نگرانی کرتی تھی۔
یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کے دوران مجوزہ بجٹ کٹوتیوں کے باعث کیا گیا۔ ناسا کے ترجمان کے مطابق آئندہ 60 دنوں میں لائبریری کے کیٹلاگ کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد کچھ مواد کو تلف اور کچھ کو دیگر مراکز میں منتقل کیا جائے گا۔
ناسا کی ترجمان بیتھنی اسٹیونز نے بتایا کہ یہ فیصلہ انضمام کے لیے کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے پہلے کیا گیا تھا۔ ناسا کے نومنتخب سربراہ جیرڈ آئزک مین نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ کے دور میں انضمام کا حکم دیا گیا اور قیمتی مواد کو ڈیجیٹلائز یا محفوظ کیا جائے گا۔















