وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری پر نائیکی ٹریک سوٹ کی مانگ بڑھ گئی

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے وقت پہنے گئے نائیکی ٹریک سوٹ کی طلب مارکیٹ میں بڑھ گئی۔ تصاویر وائرل ہونے کے بعد یہ سوٹ آؤٹ آف اسٹاک ہوگیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری پر نائیکی ٹریک سوٹ کی مانگ بڑھ گئی

وینزویلا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے وقت پہنے گئے نائیکی ٹریک سوٹ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد مارکیٹ میں اس کی طلب میں اضافہ ہوگیا۔

صدر مادورو کو گرفتاری کے دوران نائیکی کا سرمئی ٹریک سوٹ پہنے دیکھا گیا، جس کے بعد یہ سوٹ مارکیٹ سے آؤٹ آف اسٹاک ہوگیا۔ مختلف آن لائن پلیٹ فارمز نے اس کی مانگ میں اچانک اضافہ ریکارڈ کیا۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور ویڈیوز کی بھرمار ہوگئی، جبکہ گوگل ٹرینڈز کے مطابق ‘نائیک ٹک’ کی سرچز میں بھی اضافہ ہوا۔ ٹریک سوٹ کی قیمت 240 سے 270 امریکی ڈالر کے درمیان ہے، جو اسٹاک ختم ہونے کے باعث جلد ہی دستیاب نہ رہا۔

دیگر متعلقہ خبریں