بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ کا دورہ پاکستان، جے ایف-17 پر مشاورت

بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ نے اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں جے ایف-17 طیاروں کی خریداری پر مشاورت ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ کا دورہ پاکستان، جے ایف-17 پر مشاورت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلہ دیش کی فضائیہ کے سربراہ نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کی فضائی افواج نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، بنگلہ دیشی فضائیہ کے سربراہ کی آمد پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا اور ملاقات کے دوران جامع تربیتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

فریقین نے سپرمشاق ٹرینر طیاروں کی فراہمی اور طویل المدتی سپورٹ پر بھی گفتگو کی۔ بنگلہ دیش فضائیہ کے پرانے فلیٹ کی مینٹیننس اور جے ایف-17 طیاروں کی ممکنہ خریداری پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

بنگلہ دیشی وفد نے نیشنل آئی ایس آر، سائبر کمانڈ اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی پارک کا دورہ بھی کیا۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعلقات کو طویل المدتی اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں