لاہور میں کبڈی کے چار کھلاڑیوں پر ڈوپ ٹیسٹ نہ دینے پر چار سال کی پابندی لگائی گئی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کبڈی کے چار کھلاڑیوں پر چار سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ لاہور میں نیشنل چیمپئن شپ کے دوران ان کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ نہیں دیے، جس کے مثبت نتائج سامنے آنے پر اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشن نے قوانین کے تحت پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
متاثرہ کھلاڑیوں میں عبیداللہ راجپوت، ملک بن یامین، رانا حیدر اور کاشف سندھو شامل ہیں، جنہوں نے ڈوپ ٹیسٹ سے انکار کیا تھا۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ڈسپلنری کمیٹی کا اجلاس 12 جنوری کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے جہاں کھلاڑی اپنی وضاحت پیش کریں گے۔















