عمائمہ سہیل کی شادی، تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

عمائمہ سہیل، قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی، شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمائمہ سہیل کی شادی، تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ کراچی میں منعقدہ شادی کی تقریب میں ان کے اہلِ خانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔

شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

عمائمہ سہیل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور انہوں نے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔

ان کی شادی کے موقع پر کرکٹ حلقوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں