کراچی میں آوارہ کتوں کے حملے، 5 دن میں 300 کیسز رپورٹ

کراچی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملے بڑھ گئے ہیں، 5 روز میں 300 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں آوارہ کتوں کے حملے، 5 دن میں 300 کیسز رپورٹ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

سال نو کے ابتدائی پانچ دنوں میں انڈس اسپتال کورنگی میں سگ گزیدگی کے 300 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مینجر ریبیز پریونشن کلینک آفتاب گوہر نے بتایا کہ کورنگی، لانڈھی، بلدیہ، حب چوکی اور گڈاپ ٹاؤن سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملوں میں تشویشناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سگ گزیدگی کے بیشتر متاثرین دو سال سے کم عمر بچے ہیں جن کے چہروں کو آوارہ کتوں نے بری طرح زخمی کر دیا جبکہ ایک واقعے میں 41 سالہ شخص کی انگلی کٹ گئی۔ تمام متاثرین کو بروقت ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی گئی۔

مینجر ریبیز پریونشن کلینک نے کہا کہ ریبیز خطرناک مرض ہے جو بغیر علاج جان لیوا ثابت ہوتا ہے، اس لیے سگ گزیدگی کی صورت میں متاثرہ حصہ کو نلکے کے پانی سے دھو کر فوری ویکسین لگوائیں۔

دیگر متعلقہ خبریں