امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کی آئل انڈسٹری بحالی کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی بحران زدہ آئل انڈسٹری کو بحال کرنے کے لیے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد وینزویلا کے خام تیل کے زوال پذیر انفراسٹرکچر کو بحال کرنا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی تیل کی پیداوار کو 1970 کی بلند ترین سطح پر واپس لانے کے لیے آئل کمپنیوں کو اگلے 10 سالوں میں 10 ارب ڈالر سالانہ سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ ماضی میں وینزویلا کی تیل کی پیداوار 1974 میں موجودہ پیداوار کے چار گنا زیادہ تھی، لیکن مادورو کے دور اقتدار میں کمی آئی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ آئل کمپنیاں وینزویلا میں تیل کے ذخائر کے لیے کھدائی اور سرمایہ کاری میں دلچسپی دکھائیں گی، لیکن سیاسی استحکام اور سیکیورٹی کی یقین دہانی ضروری ہوگی۔












