پی ٹی اے نے 2024-25 میں 10 کروڑ موبائل ڈیوائسز بلاک کی ہیں، جن میں گمشدہ، جعلی اور کلون آئی ایم ای آئی والی ڈیوائسز شامل ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی ٹی اے نے مالی سال 2024-25 کے دوران تقریباً 10 کروڑ موبائل ڈیوائسز بلاک کی ہیں۔ ان میں 8 لاکھ 68 ہزار گمشدہ یا چوری شدہ موبائل فون اور 7 کروڑ 20 لاکھ جعلی یا ریپلیکا نیٹ ورکس سے ہٹائے گئے ہیں۔
پی ٹی اے نے 2 کروڑ 70 لاکھ ڈپلیکیٹ یا کلون آئی ایم ای آئی والی ڈیوائسز بھی بلاک کی ہیں۔ 2019 سے اب تک موبائل ڈیوائس رجسٹریشن سے حکومت نے 83 ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے۔
ڈی آئی آر بی ایس کے نفاذ سے موبائل ڈیوائس مینجمنٹ نظام مضبوط ہوا ہے اور جعلی موبائل فونز کی درآمد کو مؤثر طور پر روکا گیا ہے۔ اس کے باعث موبائل ڈیوائس مارکیٹ کو دستاویزی شکل ملی اور حکومتی آمدن میں اضافہ ہوا۔
ایم ڈی ایم ریگولیشنز 2021 کے تحت پاکستان میں موبائل فون اسمبلنگ اور مینوفیکچرنگ کو فروغ ملا۔ سال 2025 تک 95 فیصد سے زائد موبائل فون مقامی طور پر تیار ہوں گے۔
پی ٹی اے نے 36 مینوفیکچرنگ لائسنس جاری کیے ہیں جن میں سام سنگ، شیاؤمی، اوپو اور ویوو شامل ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق پاکستان موبائل فون ویلیو چین میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔














