گلگت بلتستان نگراں کابینہ کے وزراء کی حلف برداری

گلگت بلتستان کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا، 12 وزراء اور 2 مشیر شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گلگت بلتستان نگراں کابینہ کے وزراء کی حلف برداری

گلگت: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قائم مقام گورنر و سپیکر نذیر احمد ایڈوکیٹ نے گلگت بلتستان کی نگراں کابینہ کے وزراء سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس گلگت میں منعقد ہوئی، جس میں نگراں وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے بھی شرکت کی۔

حلف اٹھانے والوں میں 12 وزراء اور 2 مشیر شامل تھے۔ ساجد علی بیگ کو داخلہ اور جیل خانہ جات، انجنیئر الطاف حسین کو لوکل گورنمنٹ اور رورل ڈویلپمنٹ کا شعبہ سونپا گیا۔ غلام عباس وزیر اطلاعات، نشریات اور آئی ٹی جبکہ کرنل (ر) ابرار اسماعیل خزانہ کے وزیر مقرر ہوئے۔

مہرداد کو وزیر خوراک اور شرافت دین کو محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اور ماحولیات کا وزیر مقرر کیا گیا۔ مولانا سرور شاہ کو ایم آئی ایل سی اور راجہ شہباز خان کو سیاحت، ایکسائز اینڈ ٹیکسشن، کمیونیکشن اینڈ ورکس کا محکمہ دیا گیا۔

ممتاز حسین کو واٹر اینڈ پاور اور ڈاکٹر نیاز علی کو صحت کے وزیر مقرر کیا گیا۔ سید عادل شاہ کو سپورٹس کلچر اور امور نوجوانان کی ذمہ داری دی گئی جبکہ بہادر علی کو محکمہ تعلیم اور قانون کا عہدہ سونپا گیا۔ سید فاطمہ کو مشیر سماجی بہبود، آبادی اور ترقی نسواں کی مشیر مقرر کیا گیا۔ عبدالحکیم کو زراعت، لائیو اسٹاک، فشری اور واٹر مینجمنٹ کے مشیر مقرر کیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں