پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار اور ایرانی سفیر امیری مقدم کی ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر امیری مقدم نے ملاقات کی۔ ایرانی سفیر نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور ایرانی وزیر خارجہ کا خط اسحاق ڈار کو دیا۔ اسحاق ڈار نے خیرسگالی کے جذبات کا گرمجوشی سے جواب دیا۔

پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور دو طرفہ ادارہ جاتی میکنزمز کے تحت پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ اہم ترجیحی شعبوں میں دونوں ممالک کے روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں