پاکستان کی مالیاتی مشکلات میں کمی کے لیے 12 ارب ڈالر کی قرض واپسی موخر ہونے کی توقع ہے، وزارت خزانہ نے یو اے ای حکومت سے درخواست کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کو رواں سال بارہ ارب ڈالر کی قرض واپسی موخر ہونے کی توقع ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق جولائی کے آخر تک تین ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کیا جائے گا۔
پاکستان نے اس سلسلے میں یو اے ای حکومت سے درخواست کی ہے۔ جنوری کے آخر میں دو ارب ڈالر کی ادائیگی کو بھی موخر کیا جا سکتا ہے جبکہ ایک ارب ڈالر کی جولائی میں واجب الادا رقم بھی ملتوی ہو سکتی ہے۔
یہ اقدام پاکستان کی مالیاتی استحکام کی کوششوں کا حصہ ہے جو ادائیگیوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔














