برطانیہ و فرانس نے گرین لینڈ پر امریکی دھمکیوں کو مسترد کر دیا

برطانیہ و فرانس نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا، کہا کہ اس خطے کا مستقبل عوام اور ڈنمارک کی حکومت کا حق ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ و فرانس نے گرین لینڈ پر امریکی دھمکیوں کو مسترد کر دیا

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ اور فرانس نے گرین لینڈ پر امریکی قبضے کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطے کا مستقبل وہاں کے عوام اور ڈنمارک کی حکومت کا حق ہے۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ گرین لینڈ کے معاملے میں ڈنمارک کے ساتھ کھڑا ہے اور بین الاقوامی قوانین اور عوامی رائے کا احترام ضروری ہے۔

فرانس نے بھی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحدیں طاقت کے ذریعے تبدیل نہیں کی جا سکتیں اور گرین لینڈ کے عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔

دوسری جانب ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گرین لینڈ پر قبضے یا دھمکی آمیز بیانات دینا بند کریں۔

یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ کو گرین لینڈ دفاعی وجوہات کی بنا پر درکار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں