وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 9 سے 11 جنوری تک کراچی کے دورے پر رہیں گے جہاں وہ سیاسی ملاقاتیں اور جلسے کریں گے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی 9 جنوری سے 11 جنوری تک کراچی کے دورے پر رہیں گے جہاں وہ سندھ کے مختلف علاقوں میں پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کی قیادت کریں گے۔\n\nوزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی ارکان اسمبلی بھی موجود ہوں گے اور وہ پارٹی قیادت، جیل میں قید کارکنان اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔\n\nسہیل آفریدی کراچی پریس کلب بھی جائیں گے اور سیاسی اسٹریٹ مہم کے سلسلے میں کارکنان کو متحرک کرنے کی کوشش کریں گے۔\n\nخصوصی مشیر شفیع اللہ جان کے مطابق، سہیل آفریدی سندھ کی صوبائی حکومت کے ارکان اور پارٹی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ پارٹی کے اندرونی امور اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا جا سکے۔\n\nوزیراعلیٰ بار ایسوسی ایشن سے بھی خطاب کریں گے اور سندھ کے ہم منصب سے باضابطہ ملاقات کریں گے تاکہ صوبوں کے درمیان سیاسی تعلقات کو مضبوط بنایا جا سکے۔














