ٹرمپ کی وینزویلا میں مادورو کے حامی رہنما کی حمایت کی وجہ سامنے آگی

ٹرمپ نے وینزویلا میں مادورو کے حامی رہنما کی حمایت کی کیونکہ سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق وہ استحکام برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی وینزویلا میں مادورو کے حامی رہنما کی حمایت کی وجہ سامنے آگی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکہ کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اقتدار سے ہٹ جاتے ہیں تو ان کے قریبی رہنما، بشمول نائب صدر ڈیلسی روڈریگز، استحکام برقرار رکھنے کے لیے مضبوط ترین پوزیشن میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس خفیہ تجزیے پر بریفنگ دی گئی تھی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وینزویلا کی موجودہ قیادت کے بعض افراد ملک میں استحکام برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ تجزیہ ٹرمپ کے وینزویلا کی اپوزیشن رہنما کے بجائے نائب صدر کی حمایت کا سبب بنا۔

وائٹ ہاؤس نے اس رپورٹ کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، تاہم ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کو دنیا بھر کی داخلی سیاسی صورتحال سے باقاعدہ بریفنگ دی جاتی ہے، جس سے وینزویلا کے حوالے سے حقیقت پسندانہ فیصلے کیے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں