ٹریوس ہیڈ نے ایشیز میں شاندار سنچری کے ساتھ منفرد اعزاز حاصل کیا

ٹریوس ہیڈ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر اپنی پہلی سنچری اسکور کی، جس سے وہ آسٹریلیا کے 7 مختلف میدانوں میں ٹیسٹ سینچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے پانچویں کرکٹر بن گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹریوس ہیڈ نے ایشیز میں شاندار سنچری کے ساتھ منفرد اعزاز حاصل کیا

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کرکے تاریخ رقم کر دی۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں انہوں نے 105 گیندوں پر سنچری اسکور کی اور 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس اننگز میں ایک چھکا اور 24 چوکے شامل تھے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بارہویں سنچری تھی اور اس سیریز میں تیسری۔ سڈنی میں یہ ان کی پہلی سنچری رہی، جس کے بعد وہ آسٹریلیا کے 7 مختلف میدانوں میں ٹیسٹ سینچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے پانچویں کرکٹر بن گئے ہیں۔

اس فہرست میں ان سے قبل اسٹیو وا، جسٹن لینگر، میتھیو ہیڈن اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں