پاکستان اور چین کا طالبان سے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا مطالبہ

پاکستان اور چین نے افغان طالبان سے دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے واضح اقدامات کا مطالبہ کیا۔ دونوں ممالک نے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے اور علاقائی امن کے لئے تعاون پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور چین کا طالبان سے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور چین نے پیر کو افغان طالبان کو سخت پیغام دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان سے دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے لیے واضح اور قابل تصدیق اقدامات کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ افغانستان کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

یہ پیغام چین-پاکستان فارن منسٹروں کے ساتویں اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں دیا گیا، جس کی صدارت نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں کی۔ دونوں ممالک نے افغان مسئلے پر قریبی رابطے اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیہ کے مطابق، ڈار نے تین سے پانچ جنوری کو وانگ یی کی دعوت پر چین کا دورہ کیا اور چار جنوری کو مذاکرات ہوئے۔ دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور سیاسی، اسٹریٹیجک، دفاعی، سلامتی، اقتصادی اور عوامی شعبوں میں تعاون پر بات کی۔

پاکستان اور چین نے 2026 میں سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کیا، جس کو دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کا موقع قرار دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں