فرانس،خاتون اول بریجیٹ میکرون کی توہین پر 10 افراد کو سزا

فرانسیسی عدالت نے بریجیٹ میکرون کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلانے پر 10 افراد کو 8 ماہ قید کی سزا سنائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فرانس،خاتون اول بریجیٹ میکرون کی توہین پر 10 افراد کو سزا

پیرس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فرانس کی فوجداری عدالت نے خاتون اول بریجیٹ میکرون کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلانے پر 10 افراد کو سائبر ہراسمنٹ کا مجرم قرار دے کر 8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

عدالت میں ثابت ہوا کہ ملزمان نے آن لائن پلیٹ فارمز پر بریجیٹ میکرون کی پیدائش کے متعلق بے بنیاد دعوے پھیلائے تھے، جس سے ان کی کردار کشی ہوئی۔ عدالت نے ان دعوؤں کو من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا۔

ملزمان میں 8 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں، جنہیں قید کے ساتھ مالی جرمانے، سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی معطلی اور آگاہی کورسز میں شرکت کا حکم دیا گیا ہے۔

خاتون اول بریجیٹ میکرون نے اس فیصلے کو آن لائن بُلنگ کے خلاف مثال بنانے کی خواہش ظاہر کی تاکہ سوشل میڈیا پر نفرت اور جھوٹ کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں