ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ وینزویلا سے جنگ کی حالت میں نہیں ہے

ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا وینزویلا کے ساتھ جنگ کی حالت میں نہیں اور وہاں فوج بھیجنے کے لیے قانون سازی کی ضرورت نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ وینزویلا سے جنگ کی حالت میں نہیں ہے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ امریکا وینزویلا کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں اور وہاں فوج بھیجنے کے لیے کسی نئی قانون سازی کی ضرورت نہیں ہے۔

اس انکشاف کا اظہار انہوں نے این بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، جہاں انہوں نے بتایا کہ وینزویلا میں آئندہ 30 دنوں کے دوران کوئی نئے انتخابات نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جنگ منشیات کے عادی افراد کے خلاف ہے، نہ کہ وینزویلا کے خلاف۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ وینزویلا کے انرجی سیکٹر کی بحالی کے لیے امریکی تیل کمپنیاں مدد کر سکتی ہیں، اور یہ بحالی 18 ماہ سے بھی کم وقت میں ممکن ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں