ایران میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

ایرانی چیف جسٹس نے ملک میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے جبکہ مہنگائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے عدالتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور صوبوں کے پراسیکیوٹرز کو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں حالیہ واقعات میں دشمن عناصر بدامنی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران احتجاج کرنے والے شہریوں اور تخریب کار عناصر کے درمیان فرق کرتا ہے۔

ایران میں مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں گراوٹ کے خلاف 9 روز سے احتجاج جاری ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے HRANA کے مطابق مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کی جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو چکی ہے جبکہ 50 سے زائد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔

مظاہرے سخت سکیورٹی اقدامات اور پولیس کی اضافی تعیناتی کے باوجود پھیل رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں