ایران میں احتجاجی مظاہرے 78 شہروں تک پھیل گئے ہیں، جہاں 19 افراد ہلاک اور 990 گرفتار ہو چکے ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں احتجاجی مظاہرے 78 شہروں تک پھیل چکے ہیں، جہاں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کی جھڑپوں میں 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کے ادارے ایچ آر اے این اے کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں 50 سے زائد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں جبکہ 990 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایران میں جاری احتجاجی مظاہرے سخت سکیورٹی اقدامات کے باوجود نویں روز میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں جامعات کے طلبہ بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فائرنگ، آنسو گیس اور بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کر کے احتجاج کو محدود کرنے کی کوشش کی۔
ایرانی حکومت نے احتجاج کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے آئندہ چار ماہ تک عوام کو 7 ڈالر ماہانہ الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قلیباف نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے جائز مطالبات کو مانا جائے گا، اور غیر ملکی ایجنٹوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔











