طالبان کا مشتبہ افراد کی حراست میں 10 دن کا اضافہ

طالبان نے مشتبہ افراد کی حراست کی مدت 10 دن کر دی ہے۔ اب عدالتی اجازت کے بغیر رہائی ممکن نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
طالبان کا مشتبہ افراد کی حراست میں 10 دن کا اضافہ

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغان طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے مشتبہ افراد کی حراست کی مدت بڑھا کر 10 دن کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم کے تحت عدالتی اجازت کے بغیر زیر حراست افراد کی رہائی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نئے حکم نامے کے مطابق، مشتبہ افراد کو اب 10 دن تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے، جبکہ پہلے یہ مدت 72 گھنٹے تھی۔ اس سے قبل پولیس اور استغاثہ کو ناکافی شواہد کی صورت میں مشتبہ افراد کو رہا کرنے کا اختیار تھا۔

طالبان کی وزارت انصاف کی ویب سائٹ کے مطابق، سابقہ افغان حکومت کے پینل کوڈ کی شق 88 کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے، جو استغاثہ کو مشتبہ افراد کی رہائی کا حکم دینے کی اجازت دیتی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں