انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ نہیں۔ شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت کی ہے، کرکٹ میں سیاست لانا افسوسناک ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہد آفریدی کا بنگلادیش کی بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بنگلادیش کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے بھارت نہ جانے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کرکٹ میں سیاست لانا دنیائے کرکٹ کے لئے شرمندگی کا باعث ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بنگلادیش کا اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنا درست فیصلہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آئی سی سی کو بھارت کی طرف جھکاؤ ختم کرنا چاہیے اور کرکٹ کو سیاست سے پاک رکھنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو دھمکیوں کے بعد آئی پی ایل سے نکالے جانے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں